
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز جیت لی
ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز اپنے نام کر لی۔
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والی پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کے تیسرے میچ میںآسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر 0-3 کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے.
انگلش ٹیم 435 رنز کے تعاقب میں دوسرے اننگ میں 352 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، اور نیتھن لیون نے 3،3 شکار کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ایلکس کیری نے سنچری بنائی، دوسری اننگز میں بھی آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے سنچری (170 رنز) اسکور کی، انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 85 رنز زیک کرالے نے بنائے۔
پلیئر آف دی میچ ایلکس کیری کو قرار دیا گیا جس نے پہلی اننگز میں 106 اور دوسری میں 72 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں عثمان خواجہ نے بھی اچھا اسکور کیا اور 82 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
انگلینڈ کے خلاف اس سیریز میں آسٹریلیا نے پہلا اور دوسرا، دونوں ٹیسٹ میچز 8،8 وکٹوں سے جیتے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ آخری اور پانچواں میچ 4 سے 8 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔



