
پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے
دیگر ممبران میں علیم آغا، شبیر لشکر والا، دانیال شاہ،محمد حسین چھٹہ، آغا علی شاہ، دانیال اعجاز، عباس علی، راجہ خالد، انجینئر رانا اسد تنویر، کلثو احمد اور ریحانہ پروین شامل ہیں
واضع رہے کہ پاک چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 سے 30 جنوری 2026ء تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب 24 جنوری کو ہوگی
جس میں مختلف فنکار اور گلوکار اپنے، اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کے علاوہ، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کا بھی انعقاد کرے گی،
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
چیمپئن شپ میں نوکیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔
چیمپئن شپ 31 جنوری تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



