اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے بولی کے عمل کا آغاز
بولیاں 16 فروری تک ای پیڈزسسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گی

اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے بولی کے عمل کا آغاز
اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے باضابطہ طور پر بولی کا عمل شروع
سی ڈی اے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ونگ کی جانب سے ای۔بڈ کی دعوت جاری کر دی
کیٹیگری سی۔اے (C-A) میں رجسٹرڈ، اچھی شہرت رکھنے والی فرموں سے الیکٹرانک بولیاں طلب
بولیاں 16 فروری تک ای پیڈزسسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گی
بولی کے ساتھ 120 ملین روپے کی بولی سیکیورٹی جمع کرانا لازمی ہوگا

اسلام آباد ; سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے باضابطہ طور پر بولی کا عمل شروع کر دیا
وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے باضابطہ طور پر بولی کا عمل شروع کر دیا ۔اس حوالے سے سی ڈی اے کے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ونگ کی جانب سے ای۔بڈ کی دعوت جاری کر دی گئی ۔
ٹینڈر نوٹس کے مطابق سی ڈی اے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) میں کیٹیگری سی۔اے (C-A) میں رجسٹرڈ، اچھی شہرت رکھنے والی فرموں سے الیکٹرانک بولیاں طلب کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ انجنئیرنگ ،پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹریکشن( ای پی سی) ماڈل کے تحت ٹو اسٹیج، ٹو انویلپ طریقہ کار میں مکمل کیا جائے گا، جو کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) قوانین کے مطابق ہوگا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ بولی سے متعلق تفصیلی الیکٹرانک دستاویزات، جن میں تکنیکی تقاضے، شرائط و ضوابط اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں، سرکاری ای۔پروکیورمنٹ پورٹلز جیسے ای پی اے ڈی ایس اور پی پی آر اے پر رجسٹرڈ بولی دہندگان کیلئے دستیاب ہیں۔
دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اپنی بولیاں 16 فروری 2026 کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک ای پیڈزسسٹم کے ذریعے آن لائن جمع کرا سکیں گی۔ بولی کے ساتھ 120 ملین روپے کی بولی سیکیورٹی جمع کرانا لازمی ہوگا،
جو پے آرڈر یا کال ڈپازٹ رسید (سی ڈی آر )کی صورت میں سی ڈی اے،ڈی ڈی او پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ کے نام پر قابلِ قبول ہوگی۔ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ دستی یا مینول بولیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔
ٹینڈر نوٹس کے مطابق الیکٹرانک بولیاں اسی روز دوپہر 12 بجے سی ڈی اے پروکیورمنٹ کمیٹی اور بولی دہندگان کے مجاز نمائندوں کی موجودگی میں سی ڈی اے سیکریٹریٹ، سیکٹر جی۔7/4 اسلام آباد میں کھولی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت ملنے کی توقع ہے۔



