کرکٹ

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ سری لنکا پہنچ گیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ سری لنکا پہنچ گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی سری لنکا آمد کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں قومی اسکواڈ کا پہلا دستہ کولمبو پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چار کھلاڑیوں پر مشتمل پہلے گروپ میں شاداب خان، رانا فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

اس گروپ کے ساتھ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے باقی کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان 5 جنوری کی سہ پہر لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کولمبو میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی تاکہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!