کرکٹ

انڈر19ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 252رنز سے شکست دے دی

انڈر19ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 252رنز سے شکست دے دی

ہرارے: انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 252 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ملنے والے 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکات لینڈ کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 152 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے فنلے کارٹر34 اور میکس چیپلن 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، تھیو رابنسن نے 19 اور جیک ووڈ ہاؤس نے 18رنز بنائے۔

اس سے قبل ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 17ویں گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ت

اہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے بین میس نے 191رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!