ٹٰینس

چودھری نذیر احمد میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ

چودھری نذیر احمد میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ

لاہور: پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغِ جناح لاہور میں جاری چوتھی چودھری نذیر احمد میموریل پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے ایک اور سنسنی خیز دن میں مختلف عمر کے زمروں میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بوائز انڈر 18 کیٹیگری میں محمد عمر علی نے موسیٰ ریاض کو 0-6 سے شکست دی، جبکہ ہادی عادل نے عتیق الرحمٰن کو 1-6 سے ہرایا۔ محمد معاذ نے ریحان خان کو 2-6 سے زیر کیا،

جبکہ مطیع الرحمٰن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زید منصور کو 5-7 سے شکست دی۔ محمد احمد افضل نے سخت مقابلے میں علیان علی کو 5-7 سے ہرایا، جبکہ عالی حسین نے ٹائی بریک میں شہزین فیصل کو 6-7 سے مات دی۔

بوائز انڈر 10 مقابلوں میں دانیال افضل ملک نے وجیہہ فاطمہ کو 2-6 سے شکست دی۔ قاسم شاہد نے عمر عادل کے خلاف واک اوور کے ذریعے کامیابی حاصل کی،

جبکہ ایمن عثمان نے سعد راشد کو 0-6 سے باآسانی زیر کیا۔ والی عبداللہ اور ممنون باری نے بالترتیب محمد ابراہیم فیضان اور ہادی کامران کے خلاف 0-6 سے واضح فتوحات حاصل کیں۔

بوائز انڈر 14 کیٹیگری میں ہادی عادل نے محمد حسنیں کو 0-6 سے شکست دی۔ اسماعیل دہا نے قاسم شاہد کو 4-6 سے ہرایا، جبکہ شہزین فیصل نے فیروز خرم کے خلاف واک اوور کے ذریعے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

ایک سنسنی خیز مقابلے میں دانیال افضل ملک نے علی منتظم کو 6-7 (7-5) سے شکست دے دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!