کرکٹ

ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ دو بار کی چیمپئن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شائے ہوپ دبئی میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے محروم ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے تھے جس میں وہ 2-1 سے ہارے ۔

ہوپ کے علاوہ تجربہ کار روسٹن چیس، جیسن ہولڈر، شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
گروپ سی میں شامل ویسٹ انڈیز اپنی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 مہم کا آغاز 7 فروری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

اس کے بعد وہ ممبئی جائیں گے، جہاں وہ بالترتیب 11 اور 15 فروری کو انگلینڈ اور نیپال سے مقابلہ کریں گے، جبکہ ان کا آخری گروپ مرحلے کا میچ 19 فروری کو اٹلی کے خلاف کولکتہ میں شیڈول ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!