ہاکی

ایف آئی ایچ پرو لیگ; قومی اسٹار کھلاڑی عبدالحنان شاہد ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

ایف آئی ایچ پرو لیگ; قومی اسٹار کھلاڑی عبدالحنان شاہد ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، قومی اسٹار کھلاڑی عبدالحنان شاہد ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلیا میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران عبدالحنان شاہد گیند کو کھینچتے ہوئے اضافی زور لگانے کی وجہ سے ٹانگ کے پچھلے حصے (ہیم اسٹرنگ) میں تکلیف محسوس کرنے لگے۔ میڈیکل معائنے کے بعد ان کی انجری کو فرسٹ گریڈ قرار دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کے مطابق عبدالحنان شاہد کو میچ کے دوران بال کنٹرول کرتے ہوئے اچانک اضافی زور لگانا پڑا جس کے باعث بیک سائیڈ پر اسٹرین آئی۔ فوری طور پر انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی ہدایت پر عبدالحنان شاہد کا معائنہ غیر ملکی فزیو تھراپسٹس سے بھی کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین نے کھلاڑی کو کم از کم چار ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انجری کے باعث عبدالحنان شاہد آئندہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میچز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ان کی شرکت بھی تاحال غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ متبادل کھلاڑی کے انتخاب پر غور کر رہی ہے جبکہ ری ہیبلیٹیشن پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!