کرکٹ

ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان

ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم صرف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہی نہیں بلکہ فائنل بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک ہی محدود رہیں گے؟ اس پر شاداب خان نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا کہ ٹیم سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل تک جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بھارت قومی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ یہ مقابلہ انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے کیونکہ سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!