
کوآپریٹو چیلنج کپ ،ٹائٹل نیٹ سول نے اپنے نام کر لیا
لاہور: کوآپریٹو چیلنج کپ کے ساتویں ایڈیشن کا ٹائٹل نیٹ سول نے اپنے نام کر لیا ،فائنل میچ میںیونی سافٹ ویئر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
یونی سافٹ ویئر پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں123 رنز بنائے اور اس کی ساری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔مسلم رضا نے 26 گیندوں میں 50 رنز ،وقاص حسن 18 اور عمر فاروق 11 رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔نیٹ سول کی جانب سے محمد فیصل، وسیم خان اورمحمد فیصل ملک نے 2،2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا ۔
جواب میں نیٹ سول کی ٹیم نے 17 ویں اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے عدنان بٹ 46 ،اسامہ امجد 41 اورمحمد فیصل 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔یونی سافٹ ویئر پاکستان کی جانب سے رانا حماد عزیز نے 2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی اسامہ امجد قرار پائے.
اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی فہیم مختار بٹ نے کہا کہ یہ رواں سیزن کا تیسرا ٹورنامنٹ تھا ،
ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ،کوآپریٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دی گئی ہے ،یہی وجہ ہے کہ تمام کوآپریٹو ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا شدت سے انتظار کرتی ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پہلے بھی تجویز پیش کی تھی کہ پی سی بی کو ہمارے ٹورنامنٹس کی مانیٹرنگ کرنی چاہیے کم از کم ناک آئوٹ مرحلہ میں اپنے نمائندہ بھیجے کیونکہ کوآپریٹو ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کھلاڑی ہیں جو ملازمت کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں ان کو بھی میرٹ پر موقع دیا جائے تو پاکستان کو اچھا بیک اپ مل سکتا ہے۔



