چوتھی رمضان ہاکی لیگ: اولمپئن عبدالوحید خان الیون کی مسلسل دوسری کامیابی
اولمپئین منور الزماں الیون کو 4-2 گول سے زیر کرلیا

چوتھی رمضان ہاکی لیگ: اولمپئن عبدالوحید خان الیون کی مسلسل دوسری کامیابی
اولمپئین منور الزماں الیون کو 4-2 گول سے زیر کرلیا
عرفان خان نے دو ، نعمان اور رضوان خان نے ایک، ایک گول اسکور کیا
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری چوتھی رمضان المبارک ہاکی لیگ میں اولمپئین عبد الوحید خان الیون نے اولمپئین منور الزماں الیون کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ،
فاتح ٹیم کی جانب سے عرفان خان نے دو ، نعمان خان اور رضوان خان نے ایک ، ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ اولمپئین منور الزماں الیون کی جانب سے دونوں گول محمد اویس نے اسکور کئے ۔
چار پوائنٹس کیساتھ اولمپئین عبدالوحید خان الیون پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ایونٹ میں ہفتے کو آرام کا دن ہے جبکہ اتوار کو ذاکر علی خان الیون اور اولمپئین ظفر علی خان الیون کے درمیان میچ شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائیگا ۔۔



