
قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2026 کا ٹکٹ لیکر آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سال بعد ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ کھلاڑیوں نے اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو بہت جلد قومی ٹیم کو اپنا کھویا ہوا وقار واپس ملے گا۔
ہم قوم ہیروز کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کریں گے۔ تاکہ کھلاڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ دکھا سکیں اور بین الاقوامی ایونٹس میں فتوحات سمیٹیں ۔
ہمارے چیف پیٹرن اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کے مطابق قومی کھیل کی ترقی کیلئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ مستقبل کے تمام بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔



