
ورلڈکپ جیتنے کے بعد ایشان کشن کی گرل فرینڈ کے ساتھ تصاویر وائرل
سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی اپنی گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے جانے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے دوران ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا
جب بھارتی کرکٹر ایشان کشن میدان میں اپنی مبینہ گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ نظر آئے۔
سٹار کرکٹر نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا جب کہ ادیتی اسٹیڈیم میں موجود اسٹینڈز سے ان کے ساتھ جشن میں شریک ہوئیں۔



