کرکٹ

تیسرا ون ڈے: بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست، بنگلا دیش نے ون ڈے سیریز جیت لی

میر پورڈھاکا: میرپور میں کھیلے جانے والے اس میچ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش نے مقرررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پورٹی ٹیم 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے 107 رنز بنائے۔ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے، توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے1،1 وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 279 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کے دونوں اوپنر صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ون ڈے ڈیبیو کرنے والے غازی غوری 29 رنز بنا کر پویلین واپس ہوئے۔تجربہ کار محمد رضوان 4 ، نوجوان عبدالصمد 34 رنز بناسکے۔

سلمان علی آغا کے 98 گیندوں پر 106 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔سعد مسعود کے 38 رنز جبکہ کپتان شاہین آفریدی 37 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 4 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا تھا۔ یوں تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ایک سے برابر ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون ;  اس میچ میں بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں مہدی حسن مرزا (کپتان)، تنزید حسن، سیف حسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئے، عفیف حسین، ریشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن اور ناہید رانا شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!