PSL2026

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ ہوگیا

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے راولپنڈی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین سیئرز اس وقت نیوزی لینڈ اے ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں اور اجازت ملنے کے بعد وہ کل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 28 سالہ پیسر پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

زمان خان اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد ٹیم کو امید ہے کہ بین سیئرز کی شمولیت سے بولنگ لائن مضبوط ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ تاحال اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کے مزید ٹیسٹ 15 اپریل کو متوقع ہیں۔

راولپنڈی ٹیم اپنا اگلا میچ 10 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!