کرکٹ

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیدرلینڈز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نیدرلینڈز نے 15 رکنی اسکواڈ اعلان کردیا۔

ایمسٹرڈیم : آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کی ٹیم کی قیادت بابیٹ ڈی لیڈے کریں گی جبکہ 15 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں بابیٹ ڈی لیڈے (کپتان)، کیرولین ڈی لانگے، فریڈرک اوورڈائک، ہینا لینڈہیر، ہیدر سیگرز، آئرس زولنگ، ازابیل وان ڈر ووننگ، لارا لیہماؤس، مرتھے فان ڈین راڈ، فیبے مولکنبوئر، روبین رائیکے، روزالی لارنس، ثانیہ کھرانہ، سلور سیگرز اور سٹرے کالیس شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز پہلی بار حاصل کیا جہاں ٹیم نے گلوبل کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں مسلسل تین میچز جیت کر ایونٹ میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 12 جون سے ہوگا جس میں پہلی بار 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ ایونٹ نیدرلینڈز ویمن ٹیم کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بڑا موقع ہوگا جہاں وہ پہلی مرتبہ بڑی ٹیموں کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!