
ڈھاکا ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، بنگلادیش نے 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے
ڈھاکہ : پاکستان کے خلاف بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹ پر 301 رنز بنالیے ہیں۔
ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز 85 اوورز کا کھیل ہوا، مشفق الرحیم 48 اور لٹن داس 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان نجم الحسن شنتو 101، مومن الحق 91، محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد 7 ویں اوور کی پہلی گیند پر 18 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر محمود الحسن 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کھڑے محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد 11 اوور کی پہلی گیند پر 31 کے مجموعی اسلکور پر شادمان اسلام 13 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور پھر کپتان نجم الحسن شنٹو 53 ویں اوور میں 201 کے مجموعی اسکور پر 101 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے وکٹ پر اس وقت مومن الحق 64 اور مشفیق الرحیم موجود ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو پیش کررہے ہیں، اذان اویس کو محمد رضوان اور عبداللّٰہ فضل کو کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔
واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان اسکواڈ ; شان مسعود، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس، اذان اویس اور عبداللہ فضل۔
بنگلہ دیش اسکواڈ ; محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، اور ناہید رانا۔
کپتان شان مسعود نے ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بہترین ہے امید ہے ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔



