
کنئرڈ کالج نے لاہور انٹرویورسٹی لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا.
لاہور ; کنئرڈ کالج فار ویمن نے لاہور انٹرویورسٹی لیگ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل میچ میں کنئرڈ کالج نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
پوری ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بہترین کھیل، غیر معمولی مہارت اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم تھیں، جنہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔
تقریب میں وائس پرنسپل ڈاکٹر کلثوم اختر، ڈاکٹر عائشہ صفدر (اکیڈمک ڈین سوشل سائنسز اینڈ لا)، ڈاکٹر ہیلن کھوکھر (ڈین آف انٹرمیڈیٹ) اور ڈاکٹر عمارہ رباب (ہیڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ) بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم نے تمام شریک ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اعتماد، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ یونیورسٹی کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا اور شاندار جوش و جذبے اور بہترین اسپورٹس مین شپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔



