
پاکستانی سٹار پلوشہ بشیر نے کینیڈین ماسٹرز بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیت لی
اوٹاوا: (ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار پلوشہ بشیر نے کینیڈا میں ہونے والی کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے 35 پلس ایج گروپ کے ویمن سنگلز مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا,
فائنل میں انہوں نے کینیڈا کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو شکست دی۔
کامیابی کے بعد پلواشہ بشیر کا کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے مقابلوں کا معیار انتہائی سخت تھا۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہو چکا ہے، بلکہ وہ مستقبل میں بھی اعلیٰ سطح پر کھیل جاری رکھیں گی،
پلواشہ بشیر نے کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔



