ہاکی

اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں 12ویں سمر ہاکی کوچنگ کیمپ کا آغاز

دو ماہ تک جاری رہنے والے سمر کوچنگ کیمپ میں 50 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑی تربیت حاصل کرینگے

اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں 12ویں سمر ہاکی کوچنگ کیمپ کا آغاز

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حاجرہ نواب نے افتتاح کیا

دو ماہ تک جاری رہنے والے سمر کوچنگ کیمپ میں 50 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑی تربیت حاصل کرینگے

کراچی: اولمپین اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں 12واں سمر ہاکی کوچنگ کیمپ کا آغاز ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسپورٹس آفیسر حاجرہ نواب نے سمر کیمپ کا افتتاح کیا،

اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ و ممبر ایگزیکٹیو بورڈ اولمپئین سید سمیر حسین ، قومی سلیکٹر اولمپئین کاشف جواد ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر لطافت حسین شاہ ،

اولمپئین کامران اشرف، محمد اسلم خان ، کوچز معین عالم ، سید ال حسن، واصف رضا ، راشد یعقوب ، طلحہ غوری ، سعیدہ خانم اور دیگر بھی موجود تھے ،

سمر ہاکی کیمپ میں انڈر 10 ، انڈر 16 اور انڈر 21 ایج کیٹیگری کے کھلاڑی دو ماہ تک کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرینگے ۔ سمر ہاکی کیمپ میں 50 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے تاہم اس میں مزید اضافہ کیا جائیگا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کیلیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے

مہمان خصوصی حاجرہ نواب نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی سمر کیمپ شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا مستقبل محفوظ ہے مجھے یقین ہے کہ اس کیمپ سے مستقبل کے اسٹارز نکلیں گے،

حاجرہ نواب نے کہا کہ بنیادی سطح پر قومی کھیل کے فروغ کیلئے بہت جلد اسکول کی سطح پر گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا ، اسکولوں میں ہاکی کی ٹیموں کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں ہاکی کھیلنے والے بچوں کو اسکالر شپ دی جائیگی

مہمان خصوصی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں کی قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے

اس وقت وہ جاپان میں ہونیوالے ایشیاء کپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں وطن واپسی پر اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انکے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جائیگا۔

کیمپ کمانڈنٹ سمیر حسین نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مہمان خصوصی کو اکیڈمی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!