دیگر سپورٹس

کوئٹہ میں "رن فار فن” لڑکیوں کی واک ریس کا چوتھی بار انعقاد،

کبریٰ نے واک ریس جیت لی، صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی شرکت، سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل بھی موجود

کوئٹہ میں "رن فار فن” لڑکیوں کی واک ریس کا چوتھی بار انعقاد،

کبریٰ نے واک ریس جیت لی، صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی شرکت،

سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل بھی موجود

کوئٹہ (رپورٹ مہک شاہد) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ میں رن فار فن کے تحت لڑکیوں کی واک ریس چوتھی بار منعقد کی گئی،

فار فن ریس کا افتتاح صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان نورزئی دیگر نے شرکت کی،

ایوب سپورٹس کمپليکس میں منعقدہ 3 کلومیٹر ریس میں ڈیڑھ سو کے قریب مختلف تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا،

ایونٹ میں دو کیٹیگریز رکھی گئیں جن میں پبلک اور کھلاڑیوں کی کیٹیگری شامل تھی۔ ریس پروفیشنل کوچ صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ، ناصر پانیزئی اور عثمان اعوان کی زیرنگرانی منعقد ہوئی،

ریس کے اختتام پر کبریٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ شگوفہ دوسری اور صغریٰ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ ثناء نے چوتھی، صائمہ نے پانچویں اور لطیفہ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اور کیش انعام دیا گیا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی کو 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن پر آنے والی کو 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی کو 20 ہزار روپے دیئے گے،

اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رن فار فن ریس جیسے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مصروف رکھنا ہے، ہر مہینے کوئٹہ میں لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ریس منعقد ہوتی ہے جبکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!