کرکٹ

راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے ٹرائلز کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے ؛ حنیف عباسی

ٹرائلز کے بعد 20 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے ٹرائلز کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے ؛ حنیف عباسی

ٹرائلز کے بعد 20 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور کرکٹر یونس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے

حنیف عباسی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کے لیے آج خوشی کا دن ہے، پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے،  عالمی برادری پاکستان کی قیادت کو سراہ رہی ہے، ملک نے خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے،

انھوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز کے قیام کا خواب حقیقت کے قریب پہنچ چکا ہے، راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے 10 ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا دی، علی خاندان کی شہادت کے باعث راولپنڈی ٹائیگرز کے ٹرائلز مؤخر کیے گئے تھے،

راولپنڈی میں کل ٹرائلز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے، ۔ ٹرائلز کے بعد 20 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،۔ منتخب کھلاڑیوں کو باقاعدہ تربیت، کوچنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی دی جائے گی،

انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور راولپنڈی ٹائیگرز کے اشتراک سے نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے نوجوانوں کو موبائل فون اور گھروں سے نکال کر کھیلوں کے میدانوں تک لانا ہماری ترجیح ہے،

ماضی میں یونین کونسل سطح پر میرٹ کی بنیاد پر کرکٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے گئے تھے،

انھوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے پاکستان کو بے شمار بڑے اور عالمی معیار کے کھلاڑی دیے، ۔ لاہور قلندرز نے ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا،

کھیل میں جیت اور ہار دونوں زندگی کا حصہ ہیں، اصل کامیابی مستقل مزاجی میں ہے،  یونس خان پاکستان کرکٹ کے عظیم کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں، ۔

عاطف رانا نے نوجوان کرکٹرز کو قومی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا، ۔ جون کے بعد پاکستان ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو بڑا سرپرائز دیا جائے گا،

راولپنڈی ٹائیگرز نوجوان کرکٹرز کے لیے نئے دروازے کھولے گا اور میرٹ کو فروغ دے گا، ۔ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹنگ کے لیے مزید بڑے منصوبے لائے جائیں گے،

یونس خان نے کہا کہ پاکستان ریلوے کےلئے کرکٹ کھیل چکا ہوں میری ٹریننگ کا سہراہ پاکستان ریلوے کے ٹاپ اتھلیٹک پر ہے۔ اگر ریلوے ڈپارٹمنٹ کا حصہ نا ہوتا تو آج بھی کہیں جہدوجہد کر رہا ہوتا

عاطف رانا نے کہا کہ یونس خان کے منہ سے لاہور قلندرز کےلئے ایسے الفاظ قابل ستائش ہیں پاکستان کی افواج،

حکومت اور عوام نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت دلائی حنیف عباسی کے دل میںنوجوانوں اور حلقے کا احساس اور درد ہے۔ ٹرائل میں 10 ہزار سے زائد بچے رجسٹر ہوئے۔ صرف راولپنڈی کے ڈومیسائل کے بچے شامل ہوں گے۔

کل کے ٹرائل میں ایک بچے کو گیا نا کے جائیں تجربات کے لیے ہائی پرفارمینس سینٹر میں بچوں کو ٹریننگ دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!