کرکٹ

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شرکت نہ کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایڈنبرا میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں ارکان نے سزا دینے کے بجائے باہمی تعاون اور مثبت مکالمے کی پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

آئی سی سی کے مطابق بی سی بی پر نہ کوئی کھیلوں سے متعلق پابندی عائد کی جائے گی، نہ مالی جرمانہ ہوگا

اور نہ ہی کسی انتظامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کونسل کا مؤقف ہے کہ ایسے معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر راستہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!