ڈینیل وٹوری آسڑیلوی وائٹ بال ٹیم کا حصہ بن گئے

Written by

in

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈنئیل ویٹوری دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال کوچنگ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ڈنئیل ویٹوری نے میلبرن میں بطور کنسلٹنٹ وائٹ بال ٹیم کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویٹوری 24 مارچ کو وائٹ بال اسکواڈ کے ساتھ لاہور پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولر کین رچرڈسن دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کین رچرڈسن انجری کے باعث دورے سے باہر ہوئے ہیں، وائٹ بال اسکواڈ میں بین ڈارشیوس کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!