آسڑیلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی انگلش ٹیم کو ڈھیر کردیا

Written by

in

آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی میزبان آسڑیلیانے انگلینڈ کی ٹیم کو 72 رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے، سٹیون سمتھ 94 ، مارنس لبوشین 58 اور مچل مارش 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین، کرس ووکس اور ڈیوڈ ویلی نے دو دو جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 38.5 اوورز میں 208 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 72 رنز کے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے سام بلینگز 71، جیمز وینس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے چار چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سٹارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!