انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے

Written by

in

انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

وہ دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ کو اس سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ مارک ووڈ نے تکلیف کے باوجود سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی دائیں کہنی ’’اسٹریس انجری‘‘ کا شکار ہے۔

error: Content is protected !!