

شاہین سٹار اور اوڈیگرام الیون کے مابین مقابلے میں اوڈیگرام الیون کی جیت
سوات ہاکی ٹرف پر ڈپٹی کمشنر سوات ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ اوڈیگرام الیون نے جیت لیا ، شاہین سٹار اوراوڈیگرام ہاکی کلب کے مابین کھیلے گئے
میچ میں اوڈیگرام الیون کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور یہ میچ انہوں نے ایک صفر سے جیت کر گروپ اے میں پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،
سوات ہاکی ایسوس کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے اس ہاکی ٹورنامنٹ میں سوات کی مختلف ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گروپ اے سے اوڈیگرام ہاکی کلب نے پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ،
گروپ بی سے نیشنل سٹار ہاکی کلب ، گروپ سی سے سوات جونئیر چالیار کی ٹیم نے پہلی پوزیشن جبکہ گروپ ڈی سے الیون سٹار ہاکی کلب مینگورہ کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر آئی یوں یہ چاروں ٹیمیں لیگ کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں .



