ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ؛ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی
آخری اور پانچوایں میچ میں بنگلہ دیش کو بھی 7 وکٹوں سے شکست دے دی


آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی۔
آخری اور پانچوایں میچ میں بنگلہ دیش کو بھی 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی
قومی ویمنز ٹیم نے بنگلا دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، پاکستان ویمنز ٹیم نے 179رنز کا ہدف 39اعشاریہ چار اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان نے 178 رنز کا ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کر لیا منیبہ علی ۔ عالیہ ریاض اور سدرہ امین کی زبردست بلے بازی۔ منیبہ علی کی ففٹی۔ 93 بالز پر 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں
عالیہ ریاض کی بھی ففٹی۔ 65 بالز پر 52 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں نتالیہ پرویز نے 26 بالز پر 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں سدرہ امین 52 بالز پر 37 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں شوال ذوالفقار 2 رنز بنا سکیں
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے بنگلہ دیشی بیٹر ریتو مونی 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔ فہیمہ خاتون نے 53 بالز پر 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں شرمین اختر 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں
سعدیہ اقبال نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کپتان فاطمہ ثنا نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا
ڈیانا بیگ نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا رامین شمیم نے 10 اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
واضح رہے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2025 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی ہے۔



