کرکٹ

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان کی مسلسل پانچویں فتح ، لودہراں ڈسڑکٹ کو دس وکٹ سے ہرادیا

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19 ملتان کی مسلسل پانچویں فتح ،

لودہراں ڈسڑکٹ کو دس وکٹ سے ہرادیا

پی سی بی انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان ریجن میں ڈسڑکٹ ملتان انڈر 19نے لودہراں ڈسڑکٹ انڈر 19 کو دس وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی

لودہراں ڈسڑکٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 98رنز بنائے عاقب عباس 21عمرطارق16 اور عذیر اکبر نے 15رنز بنائے

ملتان ڈسڑکٹ کی طرف سے طلال احمد نے چار وکٹ حسیب ضیاء تین وکٹ اور موذن امجد نے دو وکٹ حاصل کیں بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان انڈر 19نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا

رانا عدیل مشتاق 51ناٹ آوٴٹ اور سمیر منہاس نے 48ناٹ آوٴٹ رنز بنائے مین آف دی میچ طلال احمد قرار پائے ہاشم علی اور محمد آصف ایمپائرز محمد حمزہ سکورر تھے

دریں اثناء شاندار کامیابی پر ملتان کے کرکٹ حلقوں کے وابستہ افراد نے ملتان ڈسڑکٹ ایسوسی ایشن اور ٹیم کی منیجمنٹ کو مبارکباد دی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!