کرکٹ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر

کولمبو 18 اکتوبر۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے 4 پوائنٹس ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے جو بارش کی نذر ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے ختم کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا تھا۔

اس میچ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔

ہفتے کے روز پریماداسا سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے 25 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے۔ عالیہ ریاض 3 چوکوں کی مدد سے28 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔

منیبہ علی نے چار چوکوں کی مدد سے22 رنز سکور کیے۔عمیمہ سہیل3 سدرہ امین 9 نتالیہ پرویز 10 اور کپتان فاطمہ ثنا 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کا سکور تیرہویں اوور میں 3 وکٹوں پر 52 رنز تھا جب بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا جس کے بعد میچ کو 46 اوورز کردیا گیا لیکن 25 اوورز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے کھیل دوسری مرتبہ روک دیا گیا

اسوقت پاکستان کا سکور5 وکٹوں پر92 رنز تھا جس کے بعد میچ کو36 اوورز کردیا گیا لیکن بارش پھر شروع ہوگئی اور پھر مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

پاکستان ٹیم اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!