کرکٹ

کراچی بلیوز کرکٹ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی بلیوز کرکٹ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران نے شاندار استقبال کیا

ندیم عمر کی سربراہی میں ڈھائی سال میں کراچی کی ٹیموں نے دو مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے .خالد نفیس

کراچی ۔ قائد اعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کی ٹیم کا کراچی پہنچنے پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران نے شاندار استقبال کیا

تفصیلات کے مطابق توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری آر سی اے کے وصال انصاری اسٹنٹ سکریٹری آ ر سی اے کےخالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے کی قیادت میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل عہدیداران محمد سعید جبار سکریٹری زون پانچ،ظفر احمد نائب صدر زون ون،نوشاد احمد خان خازن زون چار،امتیاز تنولی،

شہباز قریشی،اعجاز خان سکریٹری زون چھ ،ایس ایم عاصم ،اصغر علی خٹک،اعظم خان اور دیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر قائدِ اعظم ٹرافی 🏆 کی چیمپئین ٹیم کراچی بلیوز کا شاندار استقبال کیا کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کھلاڑیوں کو ہار پہنائے

اس موقع پر خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ رسی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی سربراہی میں ڈھائی سال میں کراچی کی ٹیموں نے دو دفعہ قائد اعظم ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے

جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے اس کے علاؤہ نیشنل ٹی 20,انڈر 15,17,19 ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی کی ٹیم رنراپ رہی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے

اس موقع پر توصیف صدیقی نے کہا کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں کسی سے کم نہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کراچی کے کھلاڑی اپنے شاندار کھیل سے اپنے شہر کا نام روشن کرتے رہینگے

انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے کراچی اور پاکستان کو سعد بیگ ،ثاقب خان،ہارون ارشد،عبداللہ فضل،محمد عمر کی شکل میں مستقبل کے نئے اسٹار ملے ہیں جو آ گے جاکر اپنے شاندار کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!