35 ویں نیشنل گیمز میں صوبہ خیبر پختونخواہ کا فاتحانہ آغاز
خیبر پختونخواہ کی سیلنگ ٹیم نے ایک گولڈ دو سلوراورایک براﺅنز میڈل جیت کرمجموعی طور پر چار میدلز اپنے نام کرلئے

35 ویں قومی کھیلوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ کا فاتحانہ آغاز
خیبر پختونخواہ کی سیلنگ ٹیم نے ایک گولڈ دو سلوراور
ایک براﺅنز میڈل جیت کرمجموعی طور پر چار میدلز اپنے نام کرلئے
کراچی ; کراچی میں اٹھارہ سال بعد منعقد ہونے والی 35 ویں قومی کھیلوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیلنگ ٹیم نے ایک گولڈ دو سلوراورایک براﺅنز میڈلجیت کر نیشنل گیمز میںمجموعی طور چار میدلز اپنے نام کرلئے ۔
خیبرپختونخوا کی طرف سے حجاب اجمل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سیلنگ ٹیم کے فاتحانہ اغاز سے امید پیدا ہوچکی ہیںکہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی بھی میڈلز کے حصول کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
مشیر کھیل صوبہ خیبر پختونخواہ تاج محمد ترندنے سیلنگ ٹیم کو صوبے کے لیے ایک گولڈ دوسلور اور ایک براﺅنزمیڈلز جیتنے پر انکو دلی مبارک دی۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں اپنے صوبے کے میل فی میل۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وہ پشاور سے کراچی پہنچے تھے
ان نے کھلاڑیوں اور ٹیم۔ افیشلز اور کوچز سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر صوبائی حکومت کے عزم کو دھرایا کہ صوبائی حکومت اپنے کھلاڑیوں کوان کی شاندار کارکردگی پر بھرپور انعامات سے نوازیں گی
گولڈ کیلئے تینسلور میڈل کیلئے دو اوربراﺅنز میڈل کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظائف اور پرکشش مراعات سے بھی نوازیںگی
انہوں نے بچوں کو کہاکہ اپنے صوبے کا نام سربلند کرنے کے موقعے سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں اورزیادہ سے زیادی میڈلز جیت کر نیشنل گیمز کی نئی تاریخ رقم کریں
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر ایڈیشنل سیکرٹری پیرعبد اللہ شاہ کے پی اولمپک کے صدر ہارون ظفر دستے کی ڈپٹی چیف مشن رحمت گل آفریدی نبھی موحود تھے



