اتھلیٹکس

اسلام آباد اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 26 دسمبرکو ہونگے

اسلام آباد اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 26 دسمبرکو ہونگے

اسلام آباد (رانا تنویر احمد سے) اسلام آباداتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد اتھلیٹکس ٹیموں کے لئے مردوں اور خواتین کے ٹرائلز 26 دسمبر بروز جمعہ کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے۔

گزشتہ روز اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قلندر عباس کے مطابق ٹرائلز میں وفاقی دارالحکومت سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی

یہ چیمپئن شپ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی

جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہونگے۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!