کرکٹ

بی بی ایل: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام، سڈنی سکسرز کو میلبرن اسٹارز کے ہاتھوں شکست

بی بی ایل: بابر اعظم ایک بار پھر ناکام، سڈنی سکسرز کو میلبرن اسٹارز کے ہاتھوں شکست

آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی مشکلات کم نہ ہو سکیں اور وہ ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

جمعہ کے روز سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم محض دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جہاں وہ ٹام کوران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے دوران میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔

بابر اعظم کی جلد وکٹ گرنے سے سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام دکھائی دی۔

سڈنی سکسرز نے مقررہ اوورز میں میلبرن اسٹارز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا، جسے میلبرن اسٹارز نے 17.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ میلبرن اسٹارز نے میچ میں واضح برتری ثابت کی۔

واضح رہے کہ رواں بگ بیش لیگ سیزن میں بابر اعظم کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ انہوں نے سیزن کے پہلے میچ میں صرف دو رنز بنائے، دوسرے میچ میں 9 رنز پر آؤٹ ہوئے،

جبکہ تیسرے میچ میں 58 رنز کی اننگز کھیل کر فارم میں واپسی کا اشارہ دیا تھا، تاہم تازہ ترین میچ میں ایک بار پھر ان کی ناکامی نے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!