کرکٹ

سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستانی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی، جبکہ سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی، جبکہ سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، جو تمام کے تمام دمبولا میں ہوں گے۔ یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو شیڈول ہیں۔ سیریز کو آئندہ ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے انتخاب میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اس سیریز میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار بھی ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!