کرکٹ

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق کمار دھرما سینا اور وین نائٹس پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آن فیلڈ امپائر ہوں گے،

6 میچ ریفریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سپروائز کریں گے،24 امپائرز میں پاکستان کے احسن رضا اور آصف یعقوب بھی شامل ہیں ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ رچرڈ النگورتھ اور کمار دھرما سینا پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، میچ آفیشلز کی تقرری گروپ میچز کے لیے کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سپر ایٹ اور ناک آوٹ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!