نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ; پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے جیت لی
ٹیم ایونٹس میں واپڈا نے میدان مار لیا،مشیر کھیل تاج محمد ترند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے جیت لی
ٹیم ایونٹس میں واپڈا نے میدان مار لیا،مشیر کھیل تاج محمد ترند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
کھیلوں کیساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے،تاج محمد رند۔
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) 61 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پاک آرمی کے شاہ خان اور حائقہ حسن نے ٹائٹلز اپنے نام کرلئے جبکہ ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹرافیاں جیت لی
اسی طرح وومن ڈبل میں واپڈا کی پرنیہ زمان اور بسمہ فریال نے گولڈ میڈل حاصل کرلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر ،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز احمد اور نائب صدر و آرگنائزر کفایت اللہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں
گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ فائنل مقابلوں میں مردوں کے انفرادی ایونٹ میں پاک آرمی کے شاہ خان نےآرمی ہی کے عباس امجد کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا
اسطرح خواتین کے فائنل میں پاک آرمی کی حائقہ حسن نے واپڈا کے بسمہ فریال کو 2-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لی، خواتین ڈبل ایونٹ میں واپڈا کے پرنیہ زمان اور بسمہ فریال کی جوڑی نے آرمی کی حائقہ حسن اور ایمن حسن کو ہرا کر فاتح قرار پائے،
ٹیم ایونٹس میں واپڈا نے میدان مار لیا مردوں کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم جن میں طلحہ بلال،عاصم قریشی،عبید شاہ شامل تھے نے پنجاب کی ٹیم جس میں اویس حسن،تیمور خان اور ابو حریرہ شامل تھے کو 2-4 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا
جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ میں بھی واپڈا کے کھلاڑیوں بسمہ فریال،عائشہ شرجیل اور پرنیہ زمان نے پنجاب کے کھلاڑیوں کلثوم خان،ذہراہ بتول اور ادان شہزادی کو شکست دے کر ٹرافی حاصل کرلی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قومی سطح کی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور مختلف کھیلوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔



