کرکٹ

زمبابوے ویمن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، وائٹ بال سیریز کا آغاز 4 مئی سے ہوگا

زمبابوے ویمن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، وائٹ بال سیریز کا آغاز 4 مئی سے ہوگا

کراچی: پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، مہمان ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

زمبابوے ویمن ٹیم دورۂ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان اور زمبابوے ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دونوں ٹیمیں کل شام 6:30 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

سیریز کے ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 مئی اور تیسرا 15 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دریں اثنا سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلیکس پر جاری رہا،

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں شام کو پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!