قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ،
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں شائقین ہاکی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا

قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ،
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شائقین ہاکی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین قمر ابراھیم نے استقبال کرنے پر اولمپئین اصلاح الدین کا شکریہ اداء کیا
کراچی: قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا ،
قومی کھلاڑیوں سمیت کوچز کو ہار پہنائے گئے اور پھول نچھاور کے گئے ، استقبال کرنے والوں میں اکیڈمی کے کوچ سید آل حسن ، معین عالم ، صالح عمر اور دیگر شامل تھے ،
اس موقع پر قوم انڈر 18 ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین قمر ابراھیم نے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ اداء کیا
انہوں نے کہا کہ جاپان روانگی سے قبل ٹیم کیلئے رہائش کا انتظام بھی اولمپئین اصلاح الدین اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا تھا جو بہت اچھا انتظام تھا اور اب جب کہ پاکستان ٹیم کانسی کا تمغہ جیت کر وطن واپس لوٹی ہے تو استقبال کیلئے بھی انکی مینجمنٹ یہاں موجود ہے ،
قمر ابراھیم نے اولمپئین اصلاح الدین کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہاکی کے فروغ کیلئے انکا بہت بڑا کردار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے وقت کم ملا تھا ،
جبکہ دیگر ٹیمیں سیریز کھیل کر اس ایونٹ میں شرکت کیلئے آئی تھیں، ہماری ٹیم میں 12 کھلاڑی ایسے تھے جو پہلی مرتبہ ملک سے باہر گئے تھے تاہم کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا ،
سلیکشن کمیٹی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے پھر پور سپورٹ کیا ، قمر ابراھیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محئی الدین وانی ، سیکریٹری ، چیئر مینز اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین حسن سردار نے جس طرح اقدامات کئے وہ مثالی تھے ۔



