ویمنز ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
قومی ٹیم کا 130 رنز کا ہدف سری لنکا نے 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

ویمنز ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
دبئی: ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
سری لنکا کی جانب سے کامیاب تعاقب میں ہدف کے حصول میں نیلکشیکا سلوا نے ناقابل شکست 18 رنز بنائے جبکہ کاؤشینی نوتھیا نگانا نے صرف 4 گیندوں پر 10 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
انہوں نے باؤلنگ میں بھی 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی بہترین کارکردگی پاکستان کو فائنل میں پہنچانے کیلئے کافی ثابت نہ ہوسکی۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔ شوال ذوالفقار نے 24، گل فیروزہ نے 21 جبکہ فاطمہ ثنا نے 47 رنز بنائے۔
سری لنکا کی چماری اتھاپتھو اور سنجنا کاوندی جلد آؤٹ ہوگئیں، تاہم سری لنکا نے بعد میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔
ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان 13 ستمبر بروز اتوار دبئی میں کھیلا جائے گا۔



