ٹوئنٹی میچ میں شاہنواز دھانی کو موقع ملنا چاہیے تھا،عمر گل

Written by

in

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمرگل نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں سلیکشن مسائل کی نشاندہی کردی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ آئوٹ آف فارم کرکٹرز کو آرام نہیں کرایا گیا، نسیم شاہ کو پہلے ٹیسٹ کے بعد ڈراپ کردیا،ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنواز دھانی کو موقع ملنا چاہیے تھا، شاہین شاہ آفریدی کا بوجھ کم کرنے کیلیے بینچ پر موجود بولرز کو تیار کرنا ہوگا۔ایک ویب سائٹکو انٹرویومیں عمرگل نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ہوم گرائونڈ کا فائدہ نہیں اٹھاسکا،اپنی کنڈیشنز میں سپنرز کو وکٹیں لینے کی ضرورت تھی مگر فلیٹ پچز بن گئیں

ون ڈے میں گرین شرٹس نے غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اچھا کم بیک کیا۔ دوسرے میچ میں امام الحق، فخرزمان اور بابر اعظم نے اچھا رن ریٹ برقرار رکھا،تیسرے میں کارکردگی مزید بہتر ہوئی مگر ٹی ٹونٹی میچ ہارگئے، انھوں نے کہا کہ پوری سیریز کے دوران سلیکشن میں مسائل دیکھنے میں آئے، حسن علی نے ماضی میں میچز جتوائے ہیں مگر پی ایس ایل میں انجری کے فوری بعد ان کو میدان میں اتارا گیا، بولر ردھم میں نہ ہو تو فارم کا مسئلہ ہوجاتا ہے، اس صورتحال میں دیگر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

error: Content is protected !!