سرفراز کو بدتمیز کہنے والوں کو اہلیہ کا کرارا جواب

Written by

in

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سیدہ خوش بخت سرفراز نے شوہر کو بدتمیز کہنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔سرفراز احمد کو اہلیہ سے گھر میں کرکٹ کے موضوع پر بات نہ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا ایسے میں ان کی اہلیہ نے تمام ٹرولرز کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سوشل میڈیا پیجز جو سرفراز کو بدتمیز کہہ رہے ہیں انہیں میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ وہی سرفراز ہے جو ہمارے لیے قابلِ فخر ہے اور جس نے ہمیں شاندار دن دکھائے ہیں۔خوش بخت سرفراز نے سرفراز احمد کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز ملنے کی تقریب سے اپنی تصاویر جاری کیں ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور بھی بہت سے ایسے لمحات ہیں جن کا میں ذکر کرسکتی ہوں لیکن سمجھدار کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔

 

error: Content is protected !!