پاکستان سپر لیگ کے میچ شیڈول کے مطابق جاری رہینگے، نجم سیٹھی

Written by

in

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمنیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ8 کو کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جاری رہیگی، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

 

 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی، ان کہنا ہے کہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔دوسری جانب کراچی میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ واقعے کا براہ راست پاکستان سپرلیگ سے کوئی تعلق نہیں۔فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

error: Content is protected !!