وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

Written by

in

 

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ اس کے ساتھ انہیں نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

وفاقی حکومت نے آڈیٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کریں۔آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!