

قومی ٹیسٹ سکواڈ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گیا
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیولینڈز ،کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
پروٹیز ٹیم کو پاکستان کیخلاف 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان پروٹیز ٹیم نے گرین شرٹس کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی
جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے۔
دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گی۔پروٹیز ٹیم سیریز جیتنے کیلئے جبکہ گرین شرٹس سیریز برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔



