سندھ جوجِٹسو ٹیم کے ٹرائلز 13 اپریل کو کراچی میں ہوں گے

سندھ جوجِٹسو ٹیم کے ٹرائلز 13 اپریل کو کراچی میں ہوں گے
کراچی: سندھ جوجِٹسو ایسوسی ایشن (SJJA) کے زیر اہتمام سینئر مرد و خواتین جوجِٹسو ٹیم کے انتخابی ٹرائلز اتوار، 13 اپریل کو شام 4:00 بجے کراچی مارشل آرٹس سینٹر، ایف بی ایریا میں منعقد ہوں گے۔
یہ ٹرائلز آئندہ ہونے والی 15ویں نیشنل جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 (لاہور) میں سندھ کی نمائندگی کے لیے ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، سندھ کے مختلف ڈویژنز جن میں حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔
تمام کھلاڑیوں کا وزن اور ڈراز اتوار، 13 اپریل کو دوپہر 3:00 بجے سے 4:00 بجے تک اسی مقام پر کی جائے گی۔
ٹرائلز کی نگرانی کے لیے تجربہ کار ریفریز اینڈججز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں محمدعلی، دلاور خان سنن، ابو ہریرہ، روشن کرارا، اسرا وسیم اور فاطمہ عرفان شامل ہیں۔
ٹریلز میں صرف سندھ جوجِٹسو ایسوسی ایشن میں رجسٹرڈ کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے۔ تمام شریک کھلاڑیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (اصل اور ایک فوٹو کاپی) اور دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر ساتھ لانا لازمی ہوگا۔



