الماس ویٹرنز نے 26واں نیشنل سینئرز کپ بلوچستان ریجن جیت لیا
، سپورٹس پائنیئرز کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست


الماس ویٹرنز نے 26واں نیشنل سینئرز کپ بلوچستان ریجن جیت لیا،
سپورٹس پائنیئرز کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست
کوئٹہ: (رپورٹ مہک شاہد) بلوچستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں 26واں نیشنل سینئرز کپ بلوچستان ریجن کا فائنل میچ الماس ویٹرنز اور سپورٹس پائنیئرز کے مابین کھیلا گیا، الماس ویٹرنز نے پانچ وکٹوں سے میچ جیت کر چیمپٸن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا،
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپورٹس پائنیئرز آخری اوور میں 168 پر رنز پر آل آؤٹ ہوئی نظیر اکبر 36 اور نقیب آغا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے یعقوب نے 22 اور سلیم نے 20 رنز بنائے،
الماس ویٹرنز کی جانب سے کاشف ستار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا فرید آغا اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اجمل خان اور شاہ زیب مندوخیل نے 1، 1 وکٹ لی جواب میں الماس ویٹرنز نے 169 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا، کاشف ستار 44 رنز بنا کر ناٹ آٶٹ رہے،
شاہ زیب خان نے 31 رنز بنائے، محمد عرفان اور عالم زیب 30، 30 رنز بنا کر آٶٹ ہوئے، سپورٹس پائنیئرز کی جانب سے ابوذر غفاری مندوخیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نصیب شاہ اور عمید علی نے 1، 1 وکٹ لی،
میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری اربن پلاننگ بلوچستان محمد اسحاق جمالی، سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس لہڑی، بلوچستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر قاضی سلیم اور جنرل سیکرٹری منصور احمد و دیگر موجود تھے،
میچ کے اختتام پر اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر بلوچستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال کوٸٹہ میں یہ ٹورنامنٹ ہونا خوش آئند ہے ایسے ٹورنامنٹ میں سینئرز کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملتا ہے امید ہے آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد رہیں کھلاڑیوں کو مواقع دینے کیساتھ ان کے مسائل حل کئے جائیں
انہوں نے کہا کہ میں خود ایک کھلاڑی رہا ہوں ماضی میں اسی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی آج ایک بار پھر یہاں آکر اور میچ دیکھ کر خوشی ہوٸی، دونوں ٹیموں نے فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلی، آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات، ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کئے۔



