Games

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء ٹیم دی کولٹس پی بی نے جیت لیا

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء ٹیم دی کولٹس پی بی نے جیت لیا۔

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)

ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء ٹیم دی کولٹس پی بی نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد آخری لمحات میں ٹیم دی واریئرز ایکوسٹارز کو 7.5-6 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ایکوسٹار کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ڈبلیو پی گروپ کے جنرل مینجر سیلز نعیم بشیر تھے۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری، فیملیز اور ایکوسٹار کی مینجمنٹ صہیب احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

فائنل میں بہت ہی دلچسپ رہا جو ٹیم دی کولٹس پی بی نے زبردست مقابلے کے بعد 7.5-6 گول سے دی واریئرز ایکوسٹار کو شکست دے کر جیتا۔

جیتنے والی ٹیم دی کولٹس پی بی کی طرف سے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز احمد علی ٹوانہ کو دیا گیا جنہوں نے دو خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں سردار محسن عطا کھوسہ نے تین اور عبدالرحمان منوں نے دو گول سکور کیے۔

ہارنے والی ٹیم دی ایکوسٹار واریئرز کی طرف سے ذکریا داؤد اور فیصل خان نے دو دو گول جبکہ کرنل عمر منہاس اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل مینجر سیلز نعیم بشیر ڈی ڈبلیو پی گروپ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!