پاکستان سپر لیگ 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟

پاکستان سپر لیگ 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
اس سال پی ایس ایل کے دوران کچھ ریکارڈز بھی قائم ہوئے جنہوں نے اس اہم ایونٹ کو مزید دلچسپ بنایا۔
شاہین شاہ آفریدی کا بطور کپتان ریکارڈ ; لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے کے بعد سب سے اس لیگ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل وہ 2022 اور 2023 میں مسلسل 2 بار یہ ٹائٹل جیت چکے تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کپتان یہ ٹائٹل ایک سے زائد مرتبہ نہیں جیتا ہے۔
ناقص فیلڈنگ کا ریکارڈ ; پی ایس ایل 10 کا ایونٹ ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا اور بُری فیلڈنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس ایونٹ میں 96 کیچز ڈراپ ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف کھلاڑیوں کی طرف سے ہونے والی مس فیلڈنگ اور مسڈ اسٹمپنگ بھی دیگر ایونٹس سے غیرمعمولی طور پر زیادہ رہیں۔
6 چھکے مارنے پر محمد نعیم کا اعزاز ; لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑی محمد نعیم فائنل میں 6 چھکے مار کر پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ فائنل میں 27 بالز پر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس سال پی ایس ایل 10 کے 12 میچز میں محمد نعیم نے 28۔63 کی اوسط سے 315 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کا اعزاز ; لاہور قلندرز کسی بھی ٹی 20 کے فائنل میں 200 رنز سے زائد کا ہدف کامیابی سے مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اسی طرح کوئٹہ قلندرز بھی کسی ٹی 20 فائنل میں 200 رنز سے زائد ہدف دینے کے باوجود میچ ہارنے والی واحد ٹیم بن گئی۔
سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ; پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے بھی اس سیزن میں لگے۔ پی ایس ایل 10 میں مجموعی طور پر 500 چھکے لگے جو اسے اس لیگ کی تاریخ میں منفرد اعزاز دیتا ہے۔



