Category: زمرے کے بغیر

  • فلپائن ویمن والی بال، نیشنل یونیورسٹی کی اٹینیوز کیخلاف مسلسل دوسری فتح

    فلپائن ویمن والی بال، نیشنل یونیورسٹی کی اٹینیوز کیخلاف مسلسل دوسری فتح

    منیلا: (سپورٹس لنک رپورٹ) فلپائن میں جاری ویمن والی بال میں ناقابل شکست نیشنل یونیورسٹی نے حریف اٹینیوز کے خلاف مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

    منیلا کے والی بال ارینا میں ویمن والی بال کے مقابلے میں مخالفین کو ناکوں چنے چبوانے والی ٹیم نیشنل یونیورسٹی کی پلیئرز نے خوب برتری دکھائی۔

    اٹینیو کی لیڈی ایگلز کے خلاف پانچ سیٹ میں شاندار فتح پائی۔ فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ پچیس انیس اور پچیس انیس جیتے۔

    اگلے دونوں سیٹس میں ہار کر پھر کم بیک کیا اور فیصلہ کن سیٹ میں پندرہ سات سے جیت کر بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی، زبردست کامیابی کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خوشی بھی منائی۔

  • رنگنا ہیراتھ کو  وسیم اکرم  کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت

    رنگنا ہیراتھ کو وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت


    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کے نشانے پر آ گیا، ہیراتھ کو وسیم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں باؤلر بن جائیں گے، وسیم اکرم نے 414 اور ہیراتھ نے 411 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ، کیرولین وزنیاکی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

    آسٹریلین اوپن ٹینس ، کیرولین وزنیاکی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

     ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن” کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ کیرولین وُزنیاکی سمیت سپر سٹارز نے سیٹ پکی کر لی۔ میلبرن میں جاری ٹینس ایونٹ میں زبردست مقابلے ویمن سنگلز میں نمبر ٹو کیرولین وُزنیاکی نے مدمقابل کو چھ تین اور چھ صفر کے سٹریٹ سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

    مینز کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال ارجنٹائنی حریف کو تین ایک سے شکست دی، نمبر 6 مارین سلِک نے سپینش کھلاڑی کے خلاف فتح سمیٹی اور گرینڈ سلیم ایونٹس میں اپنی کامیابیوں کی سنچری مکمل کرلی۔

  • ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف  سیریز سے باہر

    ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ میچ اور سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

    کیپ ٹاؤن میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بولنگ کراتے ہوئے اپنے 18ویں اوور میں ڈیل اسٹین انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا۔

    بولنگ کے دوران فاسٹ بولر کی بائیں پیر کی ایڑھی متاثر ہوئی جس کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ معمول پر آنے میں 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین کی ایڑھی شدید متاثر ہوئی ہے تاہم وہ جلد گراؤنڈ میں دکھائی دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے اور شدید انجری کے باعث ڈیل اسٹین کا دوبارہ سیریز میں واپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط

    جنوبی افریقہ کی بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گرفت مضبوط ہو گئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا کر مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل کر لی، ہاشم آملہ 4 اور کاگیسوربادا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دریں اثناء بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، 92 کے سکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ہرڈک پانڈیا نے بھنشور کمار کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 99 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، پانڈیا نے ڈٹ کر پروٹیز باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 93 رنز بنا کر نمایاں رہے

    ورنن فلینڈر اور کاگیسوربادا نے 3، 3، ڈیل سٹین اور مورنے مورکل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہفتے کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 28 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو چیتشور پوجارا 5 رنز پر کھیل رہے تھے، 57 کے سکور پر ربادا نے شرما کو آؤٹ کر کے ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلائی، شرما 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 76 کے سکور پر پوجارا 26 رنز بنا کر فلینڈر کی گیند کا نشانہ بنے، ایشون 12 اور وریدیمن ساہا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، 92 کے سکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ پروٹیز ٹیم بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تاہم اس موقع پر پانڈیا پروٹیز باؤلر زکے سامنے ڈٹ گئے، انہوں نے بھنشور کمار کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں 99 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 191 تک پہنچا کر اسے مکمل تباہی سے بچایا، کمار 25 رنز بنا کر مورکل کی گیند کا نشانہ بنے

    199 کے مجموعی سکور پر پانڈیا جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 93 کے انفرادی سکور پر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، 209 کے سکور پر بھارت کی آخری وکٹ گری جب جسپریت بمرا 2 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، فلینڈر اور ربادا نے 3، 3، مورکل اور سٹین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقہ نے 77 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو ڈین ایلگر اور ایڈن مرکرام نے ٹیم کو 52 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم یہاں پر پانڈیا نے یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا، مرکرام 34 اور ایلگر 25 رنز بنا کر چلتنے بنے، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے 2 وکٹوں پر 65 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کے خلاف مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی، آملہ 4 اور ربادا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پانڈیا نے 2 وکٹیں لیں۔

  • آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپن شپ:پانچ میچوں کا فیصلہ

    آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپن شپ:پانچ میچوں کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھتیسویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن ویمن ہاکی چیمپن شپ 2017-18 جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔چیمپن شپ میں پنجاب یونیورسٹی ،سرگودھا یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، امپیریل یونیورسٹی ، سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ، کنیئرڈ کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکی ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز منعقدہ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ،سرگودھا یونیورسٹی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور سپیرئیر یونیورسٹی لاہور نے اپنے میچ جیت لئے۔ چمپن شپ 6جنوری2018ء تک جاری رہے گی۔

  • کشمیر کا کرکٹ ٹیلنٹ پی ایس ایل میں

    کشمیر کا کرکٹ ٹیلنٹ پی ایس ایل میں

    آزاد کشمیر کے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے ایکسٹینڈ اسکواڈ میں بطور ایمرجنگ ٹیلنٹ شامل کیا ہے جب کہ انہیں رائزنگ اسٹار پروگرام کے دوران آزاد کشمیر میں ہونیوالے ٹرائلز میں دریافت کیا گیا تھا۔

    سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز ٹیم کے ساٹھ آسٹریلیا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں ان کی شاندار بولنگ سے متاثر ہوکر گریڈ کرکٹ کے کلب ہاکسبیری نے بھی معاہدے کی پیش کش کی ہے۔

    سلمان ارشاد اب پاکستان سپر لیگ میں اپنے جوہر دکھانے کو تیار ہیں اورنجی ٹی چینل سے گفتگو میں سلمان کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی سلمان ارشاد کی لاہور قلندرز میں شمولیت اور فرنچائز کے آزاد کشمیر میں اقدامات کو سراہا۔

    ایک پیغام میں راجہ فاروق نے کہا کہ لاہور قلندرز نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا جس طرح سے سلمان ارشاد کو موقع ملا ہے، امید ہے دیگر کھیلوں میں بھی کشمیری کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا۔

    اپنے پیغام میں وزیر اعظم کشمیر نے جیو کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    ادھر لاہور قلندرز فرنچائز کے سی ای او رانا عاطف نے جیو نیوز کو بتایا کہ سلمان ارشاد کی سلیکشن سے ثابت ہوتا ہے کہ کرکٹ پورے پاکستان کو آپس میں جوڑتا ہے۔

    رانا عاطف نے کہا کہ قلندرز کا مقصد تھا کہ ہر علاقے کے کھلاڑی کو موقع دیا جائے اور اس مقصد کے تحت ہی کشمیر میں ٹرائلز ہوئے جہاں سلمان ارشاد انہیں ملے۔

     

  • کرکٹر اسماویہ اقبال کی رسم مایوں

    کرکٹر اسماویہ اقبال کی رسم مایوں

    ملتان: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال 30 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

    گذشتہ روز ملتان میں اسماویہ اقبال کی رسمِ مایوں ہوئی جس میں رشتے داروں اور ساتھی خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

    مایوں کی رسم میں اسماویہ اقبال نے زرد رنگ کے گوٹے والا کرتا، پاجاما زیب تن کیا اور ساتھ میں پھولوں کے گجرے پہنے۔

    اسماویہ کا کہنا تھا کہ والدین کی خواہش تھی کہ ان کی شادی کسی کرکٹر سے ہو۔

    اسماویہ اقبال کی شادی پاکستان اے کھیلنے والے کرکٹر عبدالرحمان مذمل سے ہو رہی ہے، جن کا تعلق بھی ملتان ہی سے ہے۔

    اس موقع پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسماویہ کا کہنا تھا کہ ‘ان کا ذہن ہمیشہ سے کرکٹ کی طرف ہی مائل رہا ہے لیکن شادی بھی زندگی کا ایک حصہ ہے’۔

    اسماویہ کی رسمِ ابٹن میں رشتے داروں کے علاوہ ساتھی کھلاڑیوں کائنات امتیاز اور سدرہ نواز نے بھی شرکت کی۔

    اسماویہ 2005ء سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اب تک 92 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

    2 گولڈ میڈل جیتنے والی اسماویہ ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

    شادی کے بعد کرکٹ کو جاری رکھنے کے حوالے سے سوال پر اسماویہ کا کہنا تھا کہ ابھی انہوں نے کرکٹ کو  آگے لے کر چلنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطے میں رہیں گی۔

error: Content is protected !!